ٹی آئی ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستانپی ٹی آئی ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر ویب ڈیسک Time14 جولائی ، 2024 Facebook Twitter Whatsapp پی ٹی آئی ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر فوٹو: امریکی میڈیا/ فائل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملےکی شدید
کی ہے۔ اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نئے مقدمات درج کرنا بدنیتی ہے، مخصوص نشستیں ملنےکے بعد پی ٹی آئی ایوان کی سب سے بڑی پارٹی بن جائےگی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت بنانےکا فیصلہ بعد میں دیکھیں گے، پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی نے اپنے بیان حلفی جمع کرائے ہیں، ان ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی سے الیکشن لڑا، 7 مزید ارکان بھی آج رات اپنے بیان حلفی جمع کرادیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو اٹھایا گیا، ہمارے دفتر میں کام کرنے والے کئی ساتھی لاپتہ ہیں، ہمارے ایم این اے کے بھائی اور 16 سال کے بیٹے کو اٹھایا گیا، ایم این اے کے 16 سال کے بچے کی چیخیں اس کی ماں کو فون پر سنائی گئیں، 3 جنوری کو سپریم کورٹ نے حکم دیا وزیراعظم حلف نامہ جمع کرائیں کسی کو اس کےگھر سے اٹھایا نہیں جائےگا، ہم سپریم کورٹ سےدرخواست کرتے ہیں اس حلف نامے پر عمل درآمدکرایا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

Best fruit for skin

how to make money online